
لاہور کی احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز اور یوسف عباس کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج نعیم ارشد نے ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزمان کو چار ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
نیب حکام کی طرف سے مریم نواز اور یوسف عباس کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔