ادام صدیوں سے قوت حافظہ اور بینائی کے لئے مفید قرار دیا جاتارہا ہے ۔ اس میں وٹامن اے ،بی کے علاوہ روغن اور نشاشتہ بھی موجو د ہوتا ہے ۔ یہ اعصاب کو طاقتور بناتاہے ۔ دماغی کام کرنے والوں کے لئے اس کا استعمال ضروری قرار دیا جاتا ہے ۔ ماہرین غذائیت کے مطابق ایک سوگرام بادام کی کیلشیم کی مقدارمیں 254ملی گرم ، فولاد 2.4ملی گرام ، فاسفورس 475ملی گرام اور حرارے 597ہوتے ہیں ۔ یہ خشک پھلوں میں بے پناہ مقبولیت کا حامل ہے ۔ یہ صحت مند چکنائی سے بھرپور ہونے کے سبب خون میں کولیسٹرول کی سطح کم کرتا ہے اور یوں اس کا استعمال دل کی تکلیف میں فائد ہ مند ثابت ہو سکتا ہے نیز اس کی بدولت عارضہ قبل میں مبتلاء ہونے کے امکانات بھی کم ہو جاتے ہیں ۔
اس حوالے سے ایک تحقیق کے مطابق 3اونس بادام کا روزانہ استعمال انسانی جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو 14فیصد تک کم کرتا ہے ۔ بادام ایک خشک بیج والا پھل ہے ۔ بادام کی نویا گیارہ گریاں رات کو پانی میں بھگو دیں صبح نہارمنہ ان کا چھلکا اُتار کر کھائیں تو دماغی قوت میں بہت اضافہ ہوتا ہے ۔ یہ رگوں کی خشکی اور دماغی گرمی کو زائل کرتا ہے ۔ اس کی سردائی جسم اوردماغ کو طاقت دیتی ہے ۔ اس لئے اس کا استعمال زیاد ہ کرنا چاہیے اس کا حلوہ نزلہ، زکام ، سردرد کے لئے مفید ہے










































