دنیا کے بہت سارے علاقے ایسے ہیں جو کہ اپنی خوبصورتی کے سبب سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں مگر ہمیشہ خوبصورت جگہیں ہی سیاحوں کی توجہ کا مرکز نہیں ہوتی ہیں بلکہ بعض اوقات منفرد جگہیں بھی لوگوں کی توجہ کو اپنی جانب مبذول کروا لیتی ہیں-
اچانک مرنے والی بچی کی یاد میں اس جزیرے والوں نے جزیرے کو مردہ گڑیا کا جزیرہ کیوں قرار دے دیا، عقل کے دائرے سے باہر کچھ جگہیں
مردہ گڑیوں کا جزیرہ میکسیکو
مردہ گڑیوں کے جزیرے کے حوالے سے مختلف کہانیاں مشہور ہیں یہ ایک ایسا جزیرہ ہے جہاں پر ہر طرف آپ کو مردہ اور مسخ شدہ گڑیاں نظر آئيں گی- اس کے حوالے سے لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ کہانی ایک آدمی کی ہے جس نے بیسویں صدی کے درمیان میں اپنی بیوی اور بچوں کو اس جزیرے پر تنہا چھوڑ دیا تھا۔ اور اس کے بعد کچھ لوگوں کو ساحل کے کنارے اس کی بچی کی لاش ملی جس کے ساتھ اس کی گڑیا بھی تھی اور اس کے بعد سے اس جزیرے کو مردہ گڑیوں کا جزیرہ قرار دے دیا گیا اور ہر طرف مردہ گڑیوں کی لاشیں جا بجا نظر آنے لگیں- اس بچی کی موت اور اس گڑیا کی یادگار پر لوگ یہاں آکر ہر طرح کی گڑيا رکھتے ہیں جس نے اس جزیرے کو مردہ گڑیوں کے جزیرے میں تبدیل کر دیا ہے-










































