
زیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقے صحبت پور کا دورہ کیا اور خواتین اور سکول کی بچیوں کے مسائل بھی سنے،وزیر اعظم نے سکول کی طالبہ کے رجسٹر میں لکھا کہ بہت پیاری اور قابل قوم کی بیٹیاں یہاں پرتعلیم حاصل کر رہی ہیں، اللہ تعالیٰ سکول کے ٹیچر کو اور ہمت عطا فرمائیں۔
نجی ٹی وی “جیو نیوز “کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف صحبت پور کے دورے کے دوران ایک کیمپ میں قائم سکول بھی گئے اور بچیوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی،وزیراعظم نے ایک طالبہ کے رجسٹر پر اپنے تاثرات لکھے اور ساتھ اپنے دستخط بھی کیے۔