پنجاب پولیس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز (ڈی پی اوز) سمیت مختلف رینک کے افسران کی تعیناتیوں کے معاملے پر وزیراعلیٰ پرویز الٰہی اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس فیصل شاہکار کے درمیان اختلافات سامنے آگئے۔آئی جی آفس ذرائع کے مطابق آئی جی نے وزیراعلیٰ آفس کی جانب سے تعیناتیوں کیلئے بھجوائی گئی فہرست پر عمل سے انکار کر دیا ہےتاہم حکومت نےا ختلافات کی تردید کردی۔
جیونیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ایس ایس پی لا اینڈ آرڈر علی ضیا نے وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کے حکم پر متعدد آر پی اوز، ڈی پی اوز، ایس پیز اور ڈی ایس پیز کے تبادلوں کی فہرست بھجوائی تھی، وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی فیصل شاہکار کے درمیان معاملات پہلے دن سے ہی الجھے ہوئے ہیں








































