
مظفرآباد:دارالحکومت میں ٹرانسپورٹرز اور تاجروں نے مہنگائی کے نام پر از خود قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
مظفرآباد راولپنڈی،مانسہرہ،ایبٹ آباد،وادی نیلم،وادی جہلم سمیت تمام چھوٹے بڑے روٹس پر ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15سے 20فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔
جبکہ تاجروں نے دودھ کی قیمت 130روپے،ادنیٰ درجے دودھ کی قیمت فی لیٹر 120،دھی 135،روغنی نان 20روپے ،چھوٹی باقر خانی 16روپے ،حلوہ سوجی فی پائو 80روپے ،پوری 20روپے،چھوٹا نان 10روپے ،کلچہ 10روپے ،ڈبل روٹی چھوٹی 45روپے بڑی 90روپے کرلی ہے۔جبکہ مرغ 200روپے کلو ،قیمہ بیف 480روپے ،بڑا گوشت 500روپے اور مٹن 800روپے کلو کردیا ہے۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی بڑھ چکی ہے اور انتظامیہ جان بوجھ کر ہمیں ریٹ لسٹ جاری نہیں کررہی۔مجبوراً ہم نے خود قیمتیں بڑھالی ہیں۔جس پرشہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے چیف سیکرٹری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔