نیویارک:سپین کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار، 18 مینز سنگلز گرینڈ سلام کے چیمپئن اور میگا ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ رافیل نڈال اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے جبکہ ارجنٹائن کے ڈیگو سچوارٹزمین کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
جمعرات کو امریکا میں جاری سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں ہسپانوی بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار، 18 مینز سنگلز گرینڈ سلام کے چیمپئن اور سیکنڈ سیڈڈ رافیل نڈال نے روایتی کھیل پیش کرتے ہوئے ارجنٹائن کے حریف کھلاڑی ڈیگو سچوارٹزمین کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4، 7-5 اور 6-2 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں سپین کے رافیل نڈال کا مقابلہ اٹلی کے میٹیو بریٹینی سے ہوگا۔









































