سلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر عمران خان سے صحافیوں نے سوالات کی بوچھاڑ کر دی، صحافیوں کی جانب سے کیے گئے سوالو ں پر عمران خان نے کچھ کے جواب نہیں دیے، کچھ کے جواب زیرِلب دیے اور کچھ کے جواب چند الفاظ میں دیے۔
عمران خان سے ایک سوال کیا گیا کہ عدالتوں سے آپ کی جان کب چھوٹے گی جس پر انہوں نے کہا کہ ابھی جان نہیں چھوٹنے لگی۔عمران خان سے پوچھا گیا کہ ’ڈیپ ریگریٹ‘ اور ’ان کنڈیشنل اپولوجی‘ میں سے ہم کس کا ترجمہ کریں جس کے جواب میں چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ آج میری بھی انگریزی کمزور ہے








































