
) مصیب کی گھڑی میں چین پاکستان کی مدد کیلئے پھر آگے آگیا ، چین کی جانب سے 100 ملین یوان ، 25 ہزار خیموں و دیگر اشیاء کی امداد کا اعلان کیا گیا۔
چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر صدر عارف علوی ، وزیراعظم شہباز شریف کے لیے خصوصی پیغام بھیجا جس میں پاکستانی قیادت اور عوام سے افسوس اور بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا ۔