لاہور کے علاقہ وطین چوک ڈیفنس میں گاڑی اور رکشے کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں باپ اور بیٹی سمیت تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دو زخمی ہوئے۔زخمیوں میں سے 18سالہ راشدہ نے ہسپتال جا کر دم توڑ دیا۔
جاں بحق افراد میں 30سالہ یونس ، 18سالہ راشدہ اور اس کا 55سالہ والد شوکت شامل ہیں۔ حادثہ میں زخمی ہونے والا 30سالہ مز مل ہسپتال میں زیر علاج ہے۔









































