
جاپان ( ٹوکیو ) نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کےخاوند کیپٹن (ر)محمد صفدر کراچی سے گرفتار.ملک نوراعوان صدر پاکستان مسلم لیگ ن جاپان،ملک یونس سنئیر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن جاپان،علی افضل کلرلیارصدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ جاپان،ملک ارشد قائم مقام صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ جاپان،یوسف مغل رہنما پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ جاپان کی طرف سے کیپٹن (ر)محمد صفدر کو کراچی سے گرفتار کرنے پر سخت ناراضی کا اظہارکیاگیا. پولیس نےکیپٹن (ر)محمد صفدر کو قائد اعظم کے مزار پر نعرے لگانے کے الزام میں گرفتار کیا ۔ملک نوراعوان صدر پاکستان مسلم لیگ ن جاپان نے کہا. نیا عمران خان انڈین فلموں کا سیڈیا شریکانت شکرے بن گیا ہے.
پولیس نے مریم نواز کے کمرے کا دروازہ توڑ کر کپٹن صفدر کو گرفتار کیا.اس سے بڑھ کر اور مارشل لاء کون سا ہوسکتاہے.
ملک یونس سنئیر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن جاپان نے کہا.نعرے لگانا کونسا جرم ہے.نعرے تو لگیں گے.جب ظلم حد سے بڑے گا. تو مزار قائد کیا پوری دنیا میں ووٹ کو عزت دو کے نعرے بھی لگیں گے.پاکستان میں حکومت نہیں انتقام چل رہا ہے. علی افضل کلرلیارصدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ جاپان نے کہا.عوام حکومت کے آسرے پر نہ رہے عوام اپنا بندوبست خود کرے.آج کچھ ہارے ھوئے یوتھیوں میرے قائد پہ تنقید کر رھےہو ان کے بارے میں صرف اتنا کہوں گا.اونچی جگہ پر بیٹھنے سے کوا عقاب نہیں بن جاتے.کیپٹن (ر)محمد صفدر کی گرفتاری نامنظور نامنظور نا منظور اور گو نیازی گو کے نعرے بھی لگائے.
ملک نوراعوان صدر پاکستان مسلم لیگ ن جاپان نے کہا.کیپٹن (ر)محمد صفدر کوجلد سےجلد رہا کرو ورنہ پوری دنیا دیکھے گی .ناانصافی کرنے کا سخت ردعمل کیا ہوتا ہے.اب ووٹ کو عزت دو کا نعرہ کوئی نہیں روک سکتا.حقیقی جہموریت کا وقت زیادہ دورنہیں رہا.پاکستان کی عوام کے دلوں میں ووٹ کو عزت دو کوئی نہیں نکل سکتا.