
لندن:برطانوی دارالحکومت لندن میں جاری فیشن ویک کے آخری روز موسمیاتی تبدیلوں کے خلاف سرگرم کارکنان نے اس ایونٹ کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ملبوسات کی صنعت کو گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کا بڑا ذریعہ ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ماحولیاتی گروپ کے تقریباً 200 ارکان نے گزشتہ روز دارالحکومت میں ریلیاں نکالیں۔
شرکاء کی اکثریت نے لال اور کالے ملبوسات زیب تن کیے ہوئے تھے۔ مظاہرین نے سڑکوں پر مارچ کیا۔ انہوں نے تابوتوں کے ساتھ ساتھ ہاتھوں میں کتبے بھی اٹھا رکھے تھے جن پر لندن فیشن ویک کے حوالے سے کہا گیا کہ اب اسے ابدی نیند سو جانا چاہیے۔ دوسری جانب برطانوی پارلیمان کی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں سالانہ 10 لاکھ ٹن سے زیادہ کے ملبوسات کو پھینکا جاتا ہے جس سے موسمیاتی تبدیلیاں اور ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے۔