
بہاول پور کے شیر باغ چڑیا گھر کا ببر شیر مر گیا۔
کیوریٹر شیر باغ چڑیا گھر کا کہنا ہے کہ ببر شیر1990 میں بہاول پورکے چڑیا گھر میں پیدا ہوا تھا۔
کیوریٹر کے مطابق پوسٹ مارٹم کرا لیا گیا ہے، ببر شیر طبعی موت مرا ہے۔
خیال رہے کہ بہاولپور کا شیر باغ چڑیا گھر پاکستان کا چوتھا بڑا چڑیا گھر شمار ہوتا ہے جو شیر، جنگلی بلیاں اور بنگال ٹائیگرز ملک کے دیگر چڑیا گھروں کو بھیجنے کے حوالے سے جانا جاتا ہے اور اس کا نام بھی شیر باغ یعنی شیروں کا باغ ہی رکھا گیا ہے۔