
پاکستان کر کٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ورلڈ کپ کے بعد خط لکھنے والے ننھے فین کی خواہش پوری ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق 8 سالہ ہارون سوریا نے ورلڈ کپ کے بعد بابر اعظم کو خط لکھا تھا، ننھے مداح نے بابر اور ٹیم کے کھلاڑیوں کے آٹو گراف کی خواہش ظاہر کی تھی، بعدازاں بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر ننھے فین سے آٹوگراف کا وعدہ کیا تھا اور اب کپتان نے ہارون سوریا کو آٹو گراف بھی دیا اور ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کروائی۔