
جاپان – سابق مئیر بھاولپورعقیل نجم ہاشمی کو پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان اور علی خان یوسفزئی کو مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان کے ساتھ یوتھ ونگ سوشل میڈیا سربراہ کے طور پر اضافی زمہ داریاں ملنے پر ملک نوراعوان صدر پاکستان مسلم لیگ ن جاپان،ملک یونس سنئیر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن جاپان،علی افضل کلرلیارصدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ جاپان،ملک ارشد قائم مقام صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ جاپان،یوسف مغل رہنما پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ جاپان کی طرف سے منتخب عہدےداروں کو مبارکباد دی گئی.
پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے مرکزی صدر کیپٹن ر صفدر نے پارٹی کے دیرینہ رہنماوں میں سابق مشیر وزیراعلی پنجاب چوہدری سرفراز کو صدر پنجاب اور خرم روحیل اضغر کو جنرل سیکرٹری پنجاب مقرر کردیا.پاکستان مسلم لیگ ن جاپان نے تمام نومنتخب عہدےداروں کو مبارکباد دی.
کیپٹن صفدر نے پارٹی کے جوانوں کو ہدایت کی وہ آئین کی بالادستی اور ووٹ کو عزت دو تحریک کے لیے نوجوانوں کو تیار کرے ، ووٹ کو عزت دو کاجو بیانیہ مسلم لیگ ن کا ہے ،اب یہ تمام جمہوریت پسندوں کا بیانیہ ہے ، اس بیانیہ کو مضبوط کرنے کیلئے کوشش جاری رکھیں ، اور تحریک کا ہر اوّل دستہ بنے.پاکستان مسلم لیگ ن جاپان نے پارٹی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی.اور جاپان میں ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ ہر مشکل میں بلند کرنے کا وعدہ کیا.