
حضرت داتا علی ہجویریؒ کے 979ویں عرس کی 3روزہ تقریبات کا آج سے آغازہو گیا ہے،لاہور میں ہفتے (17ستمبر)کو سرکاری چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق داتا گنج بخش کے عرس کی تقریبات 15 تا 17 ستمبر تک جاری رہیں گی،داتا گنج بخش ہجویریؒ تقریباً ایک ہزار سال قبل افغانستان سے لاہور تشریف لائے اور بھا ٹی دروازے کے قریب قیام فرمایا،انہوں نے اپنے اخلاق اور حُسنِ کردار سے غیر مسلموں کو گرویدۂ اسلام کیا، ان کی بے مثل تصنیف کشف المحجوب تصوف پر سند قرار دی جاتی ہے،۔