امریکا کے رکن کانگریس بریڈ شرمین کا کہنا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران عمران خان کی لائیو اسٹریمنگ کی جائے تاکہ ان کے حامیوں کو یہ پتہ ہو کہ وہ زندہ ہیں یا نہیں۔
وائس آف امریکا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی رکن کانگریس نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری بظاہر ایک ،ملٹری کُو، معلوم ہوتا ہے نہ کہ انصاف کا غیر جانبدارانہ اطلاق۔
انھوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کی 24 گھنٹے کے دوران لائیو اسٹریمنگ کی جائے تاکہ پاکستانی عوام اس صورتحال میں نہ ہوں جس میں عمران خان کے حامیوں کو یہ پتہ نہ ہو کہ وہ زندہ ہیں یا نہیں۔








































