اسلام آباد:ہائی کورٹ میں العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزاکیخلاف اپیل کی سماعت 18ستمبرکو ہوگی۔
جسٹس عامر فاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی سماعت کریں گے،العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی سزاکے خلاف اپیل کی پیپربکس تیار کرلی گئی،
نیب نے نوازشریف کی اپیل کی پیپربکس کاسیٹ رجسٹرارآفس سے حاصل کرلیا ہے اس کے علاوہ نیب نے جج ارشدملک کے بیان حلفی کی مصدقہ نقول بھی حاصل کی ہے۔دوسری جانب نوازشریف کے وکلانے رجسٹرارآفس سے پیپربکس حاصل نہیں کیں ،
گزشتہ 9ماہ سے پیپر بک کی تیاری نہ ہونے سے اپیل کی کارروائی آگے نہیں بڑھ سکی تھی اور عدالت نے گزشتہ سماعت پر پیپر بک کی تیاری چار ہفتے میں مکمل کرنے کا حکم دیا تھا۔یاد رہے کہ العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسزکے فیصلے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے سنائے تھے۔









































