
اسلام آباد:اداکار مایا علی کا کہنا ہے کہ کشمیری بہن بھائیوں کے لئے بڑے جلسہ کا حصہ ہونا ان کے لئے کسی بھی اعزاز سے کم نہیں ہے۔
مایا علی نے انسٹا گرام پر کشمیر کی آزادی سے متعلق جلسے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کو فخر ہے کہ وہ اس جلسے کا حصہ ہیں اور بطور پاکستانی یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ملک اور اپنے مسلمان بہن بھائیوں کی آزادی کے لئے آواز اٹھائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اختتام نہیں بلکہ کشمیر کی آزادی کی شروعات ہے۔