
اسلام آباد:اداکارہ و گلوکارہ سعدیہ فیصل چھٹیاں گزارنے کے لیے آذربائیجان کے دارلحکومت باکو پہنچ گئیں۔
سنیئر اداکارہ صباء فیصل کی بیٹی سعدیہ فیصل جنہاں نے ماڈلنگ ، اداکاری اور گلوکاری میں نام کمایا ہے،ان دنوں انھوں نے چھٹیاں گزارنے کے لیے باکو کا رخ کیا ہے، وہ اب تک ڈرامہ سیریل’’شادی مبارک ہو، سوتیلی، ممکن اور پیوند میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، ان کی باکو میں بنائی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں۔