
بالی وڈ اداکار عامر خان کی والدہ زینت کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال میں داخل کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان دیوالی کی چھٹیوں کے دوران اپنی پنجگانی رہائش گاہ پر موجود تھے جہاں ان کی والدہ زینت کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کروادیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان تب سے والدہ کے ساتھ اسپتال میں موجود ہیں تاہم اب عامر کی والدہ کی طبیعت بہتر ہے اور وہ صحتیاب ہورہی ہیں۔
تاہم اداکار کی فیملی کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔