لاہور پولیس کی خاتون اہلکار نے اپنی حاضر دماغی اور بہادری سے زیادتی کے ملزم کی فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی۔
لاہورہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر ملزم عبدالرزاق نے بھاگنےکی کوشش کی جس پر تفتیشی خاتون سب انسپکٹر نے حاضر دماغی کا استعمال کرتے ہوئے ملزم عبدالرزاق کو کالر سے پکڑ لیا اور ملزم کے بازو کپڑے سے باندھ دیے۔
ملزم عبدالرزاق کےخلاف جلال پوربھٹیاں میں زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے اور ملزم نے ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
لاہور ہائیکورٹ نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔









































