ماہرین کی جانب سے کینسر کے علاج کے لیے ایک نیا طریقہ آزمایا گیا ہے جس کے تحت ایک عام وائرس کے ذریعے کینسر سے متاثرہ خلیات کو تباہ کیا گیا۔
انسانوں پر اس ٹرائل کے ابتدائی نتائج حوصلہ افزا ثابت ہوئے ہیں۔
برطانیہ کے انسٹیٹیوٹ فار کینسر ریسرچ کے ماہرین نے herpes وائرس کو اس ٹرائل کے لیے استعمال کیا۔
ٹرائل کے ابتدائی مرحلے میں اس طریقہ علاج کے محفوظ ہونے کی جانچ پڑتال کی گئی تھی۔
ٹرائل میں شامل کینسر کی آخری اسٹیج پر پہنچ جانے والے ایک چوتھائی مریضوں میں رسولی کی نشوونما رکنے، سکڑنے یا ختم ہونے کو دریافت کیا گیا۔








































