
سیلاب کے باعث فصل تباہ ہونے سے ملک میں پیاز کی قلت کے باعث حکومت نے پیاز اور ٹماٹر کی کمی دور کرنے کے لیے 13 ہزار ٹن پیاز درآمد کرنے کے لیے پرمٹ جاری کردیئے ہیں۔
نجی ٹی وی “جیونیوز “نے ذرائع وزارت فوڈ سیکیورٹی کے حوالے سے بتایا کہ حکومت نے پیاز کی درآمد کے لیے 13 ہزار ٹن کے درآمدی پرمٹ جاری کردیئے ہیں، امپورٹرز کی جانب سے متحدہ عرب امارات یو اے ای، ترکی، چین کی کمپنیوں سے درآمد کے معاہدے کیے گئے ہیں