اولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)نے آرمی فلڈ ریلیف کلیکشن پوائنٹس پر اب تک کی اکٹھی ہونے والی امداد کی تفصیلات جاری کر دی ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی ایئرڈیفنس کمانڈ سینٹر کے تحٹ آرمی فلڈ ریلیف کو آرڈینیشن سینٹر مصروف عمل ہے ، تمام فارمیشنز کے تحت امدادی اشیا کی وصولی و تقسیم کیلئے 217کلیکشن پوائنٹس قائم کیے گئے ہیںِ ، رپور ٹ کے مطابق کلیکشن پوائنٹس میں 122.87ٹن آٹا، دال اور چینی وصول کی جا چکی ہے، جبکہ خیمے 5.9ٹن ، لحاف، ملبوسات بھی کلیکشن پوائنٹس میں جمع کرائے گئے ہیں ، کلیکشن پوائنٹس پر 0.15ٹن ادویات ، شمسی لائٹس ، سلیپنگ بیگز بھی جمع ہوئے ہیں








































