
3 روز میں انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 83 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 10 روپے مہنگا ہوچکا
پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
جمعرات کو بھی انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔
رواں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں غیر ملکی کرنسی کا لین دین شروع ہوا تو ڈالر 218 روپے 38 پیسے پر تھا لیکن ابتدائی چند گھنٹوں کے دوران ہی اس کی قدر ایک روپیہ 11 پیسے اضافے سے 219 روپے 49 پیسے ہوگئی۔