ملتان سکھر موٹر وے خوفناک حادثے کا شکار ہونے والی بد قسمت بس کے مسافروں کے نام سامنے آگئے ہیں ، موٹر وے پولیس نے مسافروں کی فہرست جاری کر دی ۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق بس میں مجموعی طور پر 24 مسافر سوال تھے جن میں سے دو حیدر آباد جبکہ 22 مسافر کراچی جا رہے تھے ، تمام مسافر لاہور سے سوار ہوئے تھے ۔
لاہور سے عثمان اور رئیس حیدر آباد کیلئے سوار ہوئے تھے جبکہ کراچی جانے والے مسافروں میں زاہد ، انس شاہد ، محمد عرفان ، نوید اشرف ، عدیل شاہد ، شاہد یعقوب ، ریاض ، عبد النافع، حسن ، احمد ،حاشر احمد ، محمد مدثر ، شاہد یعقوب شامل ہیں ۔
مسافر عدیل شاہد ، شاہد یعقوب ، عبدالنافع ، انس شاہد ، حسن ، حاشر احمد اور شاہد یعقوب کے نام پر دو ، دو سیٹیں لی گئیں جس کے باعث ان کے ساتھیوں کی شناخت تادم تحریر نہ ہو سکی ۔








































