
وزیر اعظم شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ صوبے بلوچستان کے ایک روزہ دورے پر موجود ہیں ، وزیر اعظم نے سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء کو معاوضہ 24 گھنٹے میں ادا کرنے کا حکم دیدیا۔
وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر سیلاب کی تباہی سے متاثرہ بلوچستان کے دورے پر ہیں ، کوئٹہ ایئر پورٹ پر وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزراء نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء مریم اورنگزیب ، سردار اسرار ترین ، مولانا عبدالواسع ، نوابزادہ شاہزین بگٹی ، محمد ہاشم ، ایم این اے صلاح الدین ایوبی اور این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ہیں ۔
وزیر اعظم نے جزوی یا مکمل تباہ ہونے والے مکانات کے معاوضہ کو بھی بڑھا کر پانچ لاکھ کردیا ہے ۔
خیال رہے کہ بلوچستان میں بارشوں اور سیلابی پانی کے باعث ہر طرف تباہی کا منظر ہے ، 136 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ پانی سینکڑوں مکانات کو نگل چکا ہے ۔