اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایک افطار میں شوکت خانم اسپتال کے لیے 20کروڑ روپے کے ریکارڈ عطیات جمع ہوئے۔
سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ گذشتہ شب افطار کے موقع پر شوکت خانم ہسپتال کے لیے 20کروڑ روپے کے ریکارڈ عطیات جمع ہوئے۔ جس پر انہوں نے عطیات دینے والوں کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں قومی کرکٹر آصف علی کی بیٹی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں آصف علی اور ان کی فیملی کے دعا گو ہوں۔
عمران خان نے آصف علی کو دعا دیتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک آصف علی اور ان کے اہلخانہ کو قیمتی نقصان برداشت کرنے کاحوصلہ عطا کرے۔
واضح رہے کہ کرکٹر آصف علی کی کمسن بیٹی کینسر کے مرض میں مبتلا تھی اور گزشتہ ایک ماہ سے امریکہ کے ہسپتا ل میں زیر علاج تھی۔ آصف علی کی دو سالہ بیٹی نور فاطمہ کو فور اسٹیج کا کینسر تھا۔











































