رہنما پاکستان تحریک انصاف شہباز گل کا کہنا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان ایک روزہ دورے پر آج لاہور پہنچ رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ صحافی عمران ریاض ، ارشد شریف، صابر شاکر ،سمیع ابراہیم اور دوسرے تمام صحافیوں جن پر ایف آئی آرز ہوئیں ان کو نہیں بھُولا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انشاللہ صوبے میں ہماری حکومت ان تمام جھوٹی ایف آئی آرز کے اخراج کے لئے اقدامات کرے گی ،ان صحافیوں کو ہمارا سلام۔








































