وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستانی روپے سے دباؤ ایک دو ہفتوں میں ختم ہو جائے گا ، تمام اعشاریے مثبت ہیں ، ہم ڈیفالٹ نہیں ہوں گے ۔
نجی ٹی وی “دنیا نیوز” کے مطابق وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کے خدشات ختم ہو چکے ہیں ، مارکیٹ میں مثبت سگنل بھیجنے کی ضرورت ہے ، ملک میں ڈالر کی آمد جلد ہی آؤٹ فلو سے زیادہ ہو جائے گی ، گورنر سٹیٹ بینک اور وزیر اعظم بھی جانتے ہیں ہم ڈیفالٹ نہیں کریں گے ۔
خیال رہے کہ مخلوط حکومت آنے کے بعد سے اب تک انٹربینک میں ڈالر 54 روپے مہنگا ہو چکا ہے جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں خبر کے رپورٹ ہونے تک4 روپے 7 پیسے اضافہ ہو چکاہے ،جس کے بعد ڈالر 237 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے اور 239 روپے کی بلند ترین سطح پر فروخت ہو رہاہے ۔









































