سپریم کورٹ کے وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق کیس کے فیصلے پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے ردعمل دیتےہوئے کہا کہ “کیسا ہو اگر پٹرول کی قیمت 12اپریل پر واپس لا کر کہا جائے کہ چلاؤ معیشت؟۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ “یوں لگتا ہے کہ ملک کے درد کا ٹھیکہ صرف پاکستان مسلم لیگ (ن )اور اتحادی جماعتوں نے لے رکھا ہے ،جو اپنی سیاسی ساکھ داؤ پہ لگا کر ملک اور معیشت کو سنبھالنے پہ لگیں ہیں اور دیگر اداکار کھیل کھیلنے میں مصروف۔
وفاقی وزیر نے سوال کیا کہ “کیسا ہو اگر پٹرول کی قیمت 12 اپریل پہ واپس لا کر اداکاروں سے کہا جائے کہ چلاؤ معیشت؟”۔








































