سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی خواتین اپنا سیاسی کردار بخوبی سمجھ چکی ہیں جس پر میں انہیں شاباش دیتی ہوں۔
تفصیلات کے مطابق لالی ووڈاداکارہ ثمینہ پیرزادہ سیاست اور ملکی صورتحال پر اپنا اظہار خیال کرتی رہتی ہیں لیکن اس بار انہوں نے پاکستانی خواتین کی ہمت اور جرأت کو سراہتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ “پاکستان کی خواتین اپنا سیاسی کردار بخوبی سمجھ چکی ہیں اسی لئے اب فرنٹ لائن میں نظر آ رہی ہیں۔ جس پر انہیں شاباش دیتی ہیں۔”
اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ” ہم نے ٹھا ن لی ہے ہم بھی جمہوری جنگ لڑیں گے جب تک جمہورجیت نہیں جاتی ۔”
گزشتہ روز بھی انہوں نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ” کوئی اور چالاکی رہ تو نہیں گئی جو ابھی ملک و قوم کے ساتھ کرنی ہو۔”









































