ایشیائی رقیاتی بینک نے آؤٹ لک جاری کر دیا جس کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 6 ماہ میں مہنگائی 12 فیصد سے بڑھ کر 21 ہو گئی ۔
نجی ٹی وی “جیو نیوز “کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے گزشتہ چھ ماہ کے معاشی اعداد و شمار جاری کئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں جنوری سے جون تک مہنگائی 12 فیصد سے بڑھ کر 21 فیصد ہو گئی ہے ، سری لنکا میں مہنگائی 14 فیصد سے بڑھ کر 45 جبکہ بھارت میں 5.7 فیصد سے بڑھ کر 7فیصد پر آگئی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق چین میں مہنگائی بڑھ کر 1.5 فیصد سے 2.5 فیصد پر آگئی جبکہ تھائی لینڈ میں 2.2 سے بڑھ کر 7.7، بنگلہ دیش میں 6.1 سے بڑھ کر 7.4 فیصد ہو گئی ۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں جنوری سے جون تک شرح منافع 5.25 فیصد بڑھا ، سری لنکا میں 9-5 ، بھارت میں 0.9 اور بنگلہ دیش میں 0.7 فیصد بڑھا۔










































