وزیراعلیٰ کے انتخاب کے حوالے سے پنجاب اسمبلی کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل مشاورت کے لیے پی ٹی آئی اور ق لیگ کا اہم اجلاس بھی بلایا گیا ہے، پنجاب میں ضمنی انتخابات کے اہم معرکے کیلئے مشاورت کے بعد پنجاب اسمبلی کا اہم اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہو گا۔
پی ٹی آئی اور ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس بھی آج اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے جس میں پارٹی کی اعلی قیادت سے ضمنی انتخابات کی بعد کی صورتحال سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا، اجلاس سے قبل پارٹی کی مرکزی اور صوبائی لیڈرشپ کی اہم مشاورت ہو گی، یاسمین راشد، حماد اظہر، سبطین خان سمیت دیگر رہنما اجلاس میں شرکت کریں گے۔








































