لاہور 24نیوز – ( یوسف مغل) سیالکوٹ شہری کیخلاف بجلی چوری کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے والا ملزم ایس ڈی او گیپکو پسرور روڈ سیالکوٹ اور سب ڈویژن ملزم سجاد علی عدالتی حکم پر گر فتار جبکہ بیلف کو دیکھ کر ایکسین گیپکو ملزم ملک سعید اختر اپنے دفتر سے فرار ہو گیا ، تفصیلات کے مطابق سول جج سیالکوٹ نازیہ علی نے مقامی شہری محمد یوسف کے خلاف بجلی چوری کا جھوٹا مقدمہ درج کر نے والے گیپکو افسران کو شہری کا میٹر واپس کر نے کا حکم جاری کیا تھا تاہم گیپکو افسران نے عدالتی حکم ماننے سے انکار کر کے تو ہین عدالت کا ارتکاب کیا گزشتہ روز سول جج نازیہ علی نے توہین عدالت کے مرتکب ملزم ایکسئین ملک سعید اختر اور ملزم ایس ڈی او پسرور روڈ سیالکوٹ سجاد علی کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے بیلف نے ملزم ایس ڈی او پسرور روڈ سیالکوٹ سجاد علی کو حراست میں لے لیا گیا تھا جبکہ ایکسٹین ملزم ملک سعید اختر بیلف دیکھتے ہی دفتر سے فرار ہوگیا ۔ بیلف نے گرفتار ملزم ایس ڈی او پسر ور روڈ سیالکوٹ سجاد علی کو سول جج سیالکوٹ نازیہ علی کی عدالت میں پیش کیا جس پر ملزم ایس ڈی او پسر ور روڈ نے عدالت سے معافی طلب کی اور عدالت کے احکامات کے مطابق صارف ملک محمد یوسف کا میٹر بجلی دس منٹ کے اندر نصب کروادیا ۔ یاد رہے کہ ملزم ایکسٹین ملک سعید اختر اور ملزم ایس ڈی او پسر ور روڈ نے ملک محمد یوسف کے خلاف بجلی چوری کا جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کروایا تھا جو پولیس نے تفتیش کے دوران جھوٹا اور بے بنیاد ہونے پر خارج کر دیا تھا ۔ عدالت نے بار ہامر تبہ متعلقہ ملزم ایکسٹین ملک سعید اختر اور ملزم ایس ڈی او کو صارف کا میٹر نصب کر نے کی ہدایت کی اور میٹر نصب نہ کر نے اور عدالتی احکامات کو تسلیم نہ کر نے پر توہین عدالت کی درخواست دی گئی تھی جس پر عدالت نے ملزم ایکسٹین ملک سعید اختر اور ملزم ایس ڈی او پسر ور روڈ سجاد علی کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے ۔ شہری نے وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب سے درخواست کی ہے۔کہ عوام کا خون چوسنے والے کرپٹ سرکاری افسروں کو برطرف کیا جائے۔اور سخت سزا دی جائے تاکہ کوئی اور سرکاری افسر کرپشن اور عوام کو بلیک میل کرنے کی جرات نہ کرے کیونکہ واپڈا سے کرپٹ افسران کا صفایا کیا جاسکے۔
ملتان ریلوے کی نجکاری ملک سے غداری کے مترادف ہے
ملتان ریلوے کی نجکاری ملک سے غداری کے مترادف ہے ، پاکستان ریلوے منی پاکستان ہے ، وحدت کی علامت اور چاروں صوبوں کی زنجیر ہے ، ریلوے لاکھوں خاندانوں…









































