متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج پاکستان اور نمیبیا کے درمیان میچ ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم اب تک اپنے تینوں میچز میں کامیاب رہی ہے اور اب اس کا یہ چوتھا میچ ہے۔
اس سے قبل پاکستان نے بھارت، نیوزی لینڈ اور افغانستان کو شکست دی اور گروپ 2 میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔
سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ اپنے طور پر ہر ٹیم کے ساتھ کوئی نہ کوئی تنازع جوڑ کر یہ امیدیں باندھ رہے ہیں کہ پاکستان اب اس ملک سے اس کا بدلہ لے گا۔