صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثنا اللہ نے ماڈل ٹاون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک پرکٹھ پتلی حکومت مسلط ہے،یہ کورونا کے نام پر انتقام کر رہی ہے،ملک کو بھی پروپیگنڈے سے چلایا جا رہا ہے،سمارٹ لاک ڈاون فراڈ لاک ڈاون ہے ،انہوں نے اسمارٹ لاک ڈاوَن کے نام پر فراڈ شروع کیا ہوا ہے،لاک ڈاوَن یا تو ہوتا ہے یا پھر نہیں ہوتا،جہاں لاک ڈاون ہوتا ہے وہاں دو پولیس اہلکار موجود ہوتے ہیں ،اس حکومت نے بچوں کی تعلیم کوبھی تباہ کردیا ۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ کشمیریوں نے 2 سال میں قربانیوں اور جدوجہد کی مثالیں قائم کیں ،2سال میں کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا گیا،کشمیریوں نے 2سال میں قربانیوں اور جدوجہد کی مثالیں قائم کیں ،مودی کا مقبوضہ کشمیر میں ظلم جاری ہے









































