وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یوم استحصال کشمیر پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی حیثیت تبدیل کر کے انسانی حقوق کو پامال کیا۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا بھارت کی ہٹ دھرمی اورغیر قانونی اقدام کو ہر سطح پر پہلے بھی بے نقاب کیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے، مودی سرکار نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے۔
انہوں نے کہا بھارت میں اقلیتوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے، کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم پر بے حسی عالمی برادری کے خلاف چارج شیٹ ہے، دریں اثنا مشکل ترین حالات میں بھی کشمیریوں کا عزم اور حوصلہ برقرار ہے