وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آج دو سال بعد بھی پاکستان کے عوام، صدر، وزیر خارجہ اور کابینہ کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں، پوری کابینہ آج ریلی میں شریک ہوئی، ہم نے اپنی خارجہ پالیسی کشمیر کے اردگرد بنی ہے، ہم نے کشمیر کیلئے 4 جنگیں لڑی ہیں، مقبوضہ کشمیر کیلئے ہر وقت جنگ کیلئے تیار ہیں۔
فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں مسئلہ کشمیر کو نئی جلا ملی، برطانیہ کے پارلیمان، سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر میں دوبارہ سے بحث ہوئی، مسئلہ کشمیر ہمارے لئے علاقے اور زمین کا نہیں بلکہ لہو اور جسم کا مسئلہ ہے، ہمارے کشمیریوں سے رشتے ناطے ہیں، کشمیری ہمارے خاندان کا حصہ ہیں