جاپان (کاناگاوا کین) ملک یونس مرکزی سنیئر نائب صدر جاپان نے پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ اور مدرونگ جاپان اور الیشیاء کے سنیئر عہدیداران اور یوسف مغل کے اعزاز میں ڈنر عشائیہ اور یوتھ ونگ جاپان نوٹیفکیشن تقریب کا اہتمام کیا۔اس تقریب میں ملک یونس مرکزی سنئیر نائب صدر جاپان نے عہدیداران کی مختلف اقسام کے مزیدار کھانوں سے تواضع کی۔جس میں ملک نور اعوان مرکزی صدر جاپان،شیخ ذوالفقار مرکزی سیکرٹری جنرل یوتھ ونگ ایشیا ء،مرزااکرم مرکزی نائب صدر جاپان،چوہدری عنصر گجرمرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل جاپان،ملک دلشاد مرکزی سنئیر نائب صدر یوتھ ونگ جاپان،سیلم بیگ صاحب نے شرکت کی۔ملک یونس نے تقریب میں سنئیر عہدیداران کے ساتھ یوسف مغل کو مرکزی سیکرٹری اطلاعات جاپان کا نوٹیفیکیشن دیا۔
یوسف مغل نے کہا۔سب سے پہلے اللّٰہ پاک اور پھر اپنی سنئیر قیادتِ کیپٹن (ر) صفدر اعوان مرکزی صدر یوتھ ونگ پاکستان،علی زاہد خان یوتھ ونگ پاکستان مرکزی اورگنائزر اورسیز،علی خان یوسفزئی مرکزی سیکرٹری اطلاعات یوتھ ونگ پاکستان اورمرکزی صدر یوتھ میڈیا ٹیم پاکستان کا شکرگزارہوں۔جس نے مجھے پر اعتماد کیا اور میرا نوٹیفکیشن جاری کیا۔مجھے اپنی سنئیر قیادتِ ملک نور اعوان مرکزی صدر جاپان،ملک یونس مرکزی سنئیر نائب صدر جاپان، شیخ ذوالفقار یوتھ ونگ مرکزی جنرل سیکرٹری الیشیاء،مرزااکرم مرکزی نائب صدر جاپان،چوہدری عنصر گجر مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل جاپان،ملک دلشاد مرکزی سنئیر نائب صدر یوتھ ونگ جاپان سے نوٹیفکیشن وصول کرنے پر بہت خوشی ہوئی ہیں۔انشاءاللّٰہ میں اپنی پارٹی قیادت کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔اورپارٹی کے لیے ہرممکن تعاون کروں گا۔ پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کےسنئیرز عہدیداران نے کہا۔یوتھ ونگ نے ہمیشہ سے پارٹی میں بہت اہم کردار اداکیااور ینگ نوجوان اس میں شمولیت اختیار کرتےہیں۔جوپارٹی کےلئے ہمیشہ بہترین ثابت ہوئےہیں۔ہم یوتھ ونگ جاپان میں یوسف مغل کو ہرتعاون فراہم کرے گے۔ یوسف مغل نے کہا۔علی افضل کلیار یوتھ ونگ جاپان،ملک ارشد مرکزی صدر یوتھ ونگ جاپان کرونا وبا کی وجہ سے پاکستان سے جاپان نہیں آ سکے۔جب وہ جاپان آ جائے گے۔توپارٹی کےلئے سنئیرز کے ساتھ مل کر ورکنگ میں تیزی کر دےگے۔اورجاپان میں پارٹی کا منشور آ گےبڑھائے گے۔ آخر میں یوسف مغل نے ملک یونس اور علی افضل کلیار اور سنئیرزقیادت کے پیار کا بہت شکریہ ادا کیا۔اور سنئیرز کی رہنمائی میں پارٹی کا منشور آگےبڑھانے کا عہدکیا۔