آزادکشمیرکے انتخابات قریب آتے ہی دارالحکومت آزادکشمیرمظفرآباد اوراسلام آباد میں سیاسی حلقوں میں ہلچل کاسماں ہے،سابق وزیراعظم وصدرپی ٹی آئی کشمیربیرسٹرسلطان محمودچودھری ان دنوں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والی قدآورشخصیات کوتحریک انصاف آزادکشمیرکے پلیٹ فارم پرلانے کیلئے کمربستہ ہیں جس کیوجہ سے دیگرسیاسی جماعتوں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔کہاجاتاہے کہ وفاق میں جس جماعت کی حکومت ہوتی ہے اسی کی حکومت آزادکشمیرمیں تشکیل پاجاتی ہے ،اس حوالے سے تحریک انصاف آزادکشمیرمیں سیاسی پنچھیوں کی تعدادمیں اضافہ دیکھنے میں آرہاہے ۔
2016کے عام انتخابات کی بات کی جائے تو مسلم لیگ ن آزادکشمیرنے وہ سیٹیں بھی حاصل کرلیں جنہیں جماعتی قیادت بھی حاصل کرنے کی توقع نہیں کررہی تھی اس حوالے سے وزیرحکومت مشتاق منہاس اورمیرپورسے سابق وزیرحکومت چودھری محمدسعیدکے نام سرفہرست ہیں، چودھری سعیدنے 2016کے انتخابات میں پی ایم ایل اے کے ٹکٹ سے چودھری محمدسعیدنے 19514ووٹ حاصل کئے جبکہ بیرسٹرسلطان اپنے آبائی سیٹ پراپنے مدمقابل کے مقابلے میں صرف 16397ووٹ حاصل کرپائے،آزادامیدواراسمبلی چودھری جہانذیب اختر823۔چودھری محمداشرف پی پی پی 100۔محمدافضل مرزا125۔اقبال جذبی (جے یو آئی ف)55جبکہ بیرسٹرسلطان محمودچودھری کے کورنگ کینڈیٹ 43ووٹ حاصل کرکے سرفہرست رہے ۔چودھری محمداشرف جوکہ بیرسٹرسلطان محمودچودھری کے پیپلزپارٹی کی مجیدحکومت سے الگ ہونے کے بعدمسلم کانفرنس کاپلیٹ فارم چھوڑکرپیپلزپارٹی کوپیارے ہوگئے تھے نے 2016کے انتخابات نے عارضہ قلب کوبنیادبناکرالیکشن میں حصہ نہ لیاتھا۔
حلقہ ایل اے چار کے حوالے سے 2016میں حاصل ہونیوالے اعدادوشمارکی بات کی جائے توچودھری رخساراحمد21937ووٹ حاصل کرکے فاروق حیدرکی کابینہ کاحصہ بن گئے ان کے مدمقابل چودھری محمدارشد17066۔راجہ ظفرمعروف(مسلم کانفرنس) 3723۔ شیرازاکرم(پی پی پی )677ووٹ لیکرسرفہرست رہے۔جبکہ آزادامیدواران اسمبلی میں سے چودھری جنیداختروقاص29۔زاہدمحمود19۔راجہ نویداخترگوگا10۔سلطان مظہرسبطین5۔محمدعارف چودھری8۔ابراہیم شہریاراعظم8ووٹ لیکرضمانتیں ضبط کروابیٹھے تھے ۔
سپریم کورٹ آزادجموں وکشمیرکی جانب سے لیگی وزیرحکومت چودھری محمدسعیدکی نااہلی کے بعد ایل اے تھری کی سیاست میں اس وقت ایک نیاموڑآیاجب بیرسٹرسلطان محمودچودھری نے اپنے مدمقابل چودھری محمدسعیدکے صاحبزادے صہیب سعیدکوپچھاڑدیا۔ضمنی انتخاب میں کامیابی کیلئے بیرسٹرسلطان محمودچودھری اوران کے سپورٹرز نے ووٹروں کادل لبھانے کیلئے بلندوبانگ دعوے کئے جن پرعملدرآمدہنوزخواب دکھائی دیتاہے چودھری سعیدنے اپنی نااہلی کے باوجود عوام علاقہ کی دلجوئی اورحلقہ کی تعمیروترقی کیلئے اپنابھرپورزورلگایااورحکومت سے فنڈزلیکرمیرپورکی بیشترشاہرات سمیت قرب وجوارکی آبادیوں میں گلیوں ومحلوںمیںسیوریج کی بچھائی سمیت گلیوں کی تعمیرومرمت بھی یقینی بنائی ہے
2021کے انتخابات میں آزادکشمیرکی سطح پرتحریک لبیک کے نام سے ایک نیاپلیٹ فارم سامنے آیاہے حلقہ ایل اے تھری میرپورکے ضمنی انتخاب میں بھی تحریک لبیک نے اپناامیدوارسامنے لایاتھاتاہم چندروزہ عوامی رابطہ مہم کے باوجود علامہ خادم حسین رضوی کی جماعت نے مذہبی حلقوں سے اچھاووٹ حاصل کیا۔آزادکشمیرکی سیاست میں مذہبی حلقوں کارول ہمیشہ محدودرہامذہبی جماعتیں امیدواران توسامنے لاتی رہیں لیکن ”کچھ لو۔کچھ دو“ کی سیاست کیوجہ سے مذہبی حلقے اپنازوردکھانے کی پوزیشن میں نہیں آسکے اب تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ (ٹی ایل پی) کی صورت میں ایک مضبوط پلیٹ فارم میسرآنے پرمذہبی ووٹ بینک اہمیت اختیارکرگیاہے اوراس بارٹرن اوورماضی سے زیادہ ہونے کے قوی امکانات دکھائی دے رہے ہیں، ٹی ایل پی آزادکشمیرکے ووٹوں کی تقسیم کیلئے بنائے گئے بورڈ پربعض حلقوں کاشدیدتحفظات ہیں مذکورہ حلقوں کااظہارہے کہ ان لوگوں کوکیسے تنظیمی ٹکٹوں کی تقسیم کا”کارمختار“بنایاجاسکتاہے جنہوں نے فیض آباد دھرنے کے بعدپیداہونیوالی صورتحال میں تنظیم سے اظہارلاتعلقی کے بیان حلفی جمع کروارکھے ہیں اگر کارکنوں کومطمئن نہ کیاجاسکاتاآزادکشمیرکے دس اضلاع اورمہاجرین کی 12سیٹوں پرانتخابات کے نتائج متاثرہوسکتے ہیں، حافظ سعدحسین رضوی کوعلامہ خادم حسین رضوی جیسی سیاسی سوچ اپنانے کی ضرورت ہے دوسری جانب سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ودیگرکی کامیابی نے آزادکشمیرمیں پی ڈی ایم سیاست کے خواب کوپریشان کردیاہے ،”ایک زرداری سب پربھاری“مکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے سیاسی کارکن اب حلقہ ایل اے تین سمیت دیگرحلقوں کی سیاست کے حوالہ سے” سنجیدہ “سوچنے پرمجبورہوگئے ہیںٹی ایل پی کے ٹکٹوں کی تقسیم اگرمنصفانہ طورپرسیاسی قدکاٹھ دیکھتے ہوئے عمل میں لائی گئی تو موروثی سیاستدانوں کیلئے باعث تکلیف ہوسکتی ہے جبکہ روایتی سیاستدان بھی اس سے متاثرہونگے ۔
منی لندن کہلوانے والے میرپورکے باسیوں کیلئے اچھی خبریہ ہے کہ ”سوئی گیس“ کاجھانسہ دیکرپچھلے انتخابات میں عوام سے ووٹ لینے والے ایک بارپھران کے” در“پرحاضری کیلئے آرہے ہیں سردیوں میں خشک لکڑی کیلئے ٹالوں کے دھکے کھانے والے اگر ”آتشی“اندازمیں سوالاًجواباًپیشگی چاہیں تو انہیں بھرپورحقوق حاصل ہونگے لیکن انتخابی میدان سجنے تک البتہ ”ذیلی کنبہ جات“ کی ہنڈیادوبارہ چڑھانے کیلئے تگ ودوکامیاب ہوتی دکھائی نہیں دے رہی، رٹھوعہ ہریام برج کی تکمیل کا”طرفہ تماشہ “بھی چیف سیکرٹری آزادکشمیرڈاکٹرشہزادبنگش کی واپسی کے ساتھ پردہ سیاست سے محوہوگیاہے البتہ نیوانڈسٹریل اسٹیٹ اورسی پیک کی زمینوں پر”پلاٹ پلاٹ “کھیلنے کی سیاست رنگ جمانے میں مددگارثابت ہوسکتی ہے۔
لیجنڈری ریسلر ہلک ہوگن 71 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
لیجنڈری ریسلر ہلک ہوگن 71 برس کی عمر میں انتقال کرگئے امریکی اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ اسٹار ہلک ہوگن جنہوں نے پروفیشنل ریسلنگ کے کھیل کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا…