کورونا وائرس کے باعث داتا دربار سمیت پنجاب بھر کےتما م مزاروں کو 15اپریل تک بند کر دیا گیا ہے
(لاہور 24نیوز صابرحسین)کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشے کی بنا پر کی گئی احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔داتا دربار کی مسجد نماز کے اوقات میں کھولی جائے گی، نماز کے دوران کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمدکروایا جائے گا۔
محکمہ اوقاف نے ساڑھے 500سےزائد درباروں کو بند کرنےکانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،جبکہ محکمہ اوقاف کے مطابق مزارات 15 اپریل تک بند کئے گئے ہیں۔










































