جاپان ( ٹوکیو ) – (30 نومبر 1952 ء – 18 فروری 2021) مشاہد اللہ خان ایک سنئیر پاکستانی سیاستدان تھے. انہوں نے اگست 2017 سے مئی 2018 تک عباسی کابینہ میں موسمیاتی تبدیلی کے وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ) ، مشاہد اللہ خان مارچ 2018 سے سینیٹ آف پاکستان کے ممبر رہے ہیں اور اس سے قبل وہ 2015 میں تیسری پاکستان مسلم لیگ (ن) کی وزارت میں موسمیاتی تبدیلی کے وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے تھے۔ مشاہد اللہ خان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) جاپان کے صدر ملک نور اعوان اور پاکستان مسلم لیگ (ن) جاپان کے سنئیر نائب صدر ملک یونس کی دعوت پر کچھ سالوں پہلے جاپان کا دورہ (وزٹ ) کیا. جس میں انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) جاپان اور پاکستانی کمیونٹی جاپان کے سنئیرز رہنماؤں سے ملاقات کی.مشاہد اللہ خان کی اس خوش اخلاق ملاقات نے پاکستان مسلم لیگ (ن) جاپان اور پاکستانی کمیونٹی جاپان کے رہنماؤں کے دل جیت لئے. پھر جاپان میں ایسا دعوتوں کا سلسلہ شروع ہوا جو تھمنے کا نام نہیں لے رہا تھا.
مشاہد اللہ خان 1952 میں راولپنڈی میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم راولپنڈی کے اسلامیہ ہائی اسکول میں کی اور راولپنڈی کے گورڈن کالج میں گریجویشن مکمل کی۔ انہوں نے1997 میں اردو لاء کالج ، جامعہ کراچی سے ڈگری حاصل کی۔
مشاہد اللہ خان نے اپنےسیاسی کیریئرکا آغاز 1990 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر کے کیا تھا۔2009 میں مشاہد اللہ خان سینیٹ آف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے طور پر منتخب ہوئےتھے۔ مشاہد اللہ خان کے جاپان آنے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) جاپان کے صدر ملک نور اعوان اور پاکستان مسلم لیگ (ن) جاپان کے سنئیر نائب صدر ملک یونس،پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ جاپان کے صدر علی افضل کلیار ،ایڈ یشنل جنرل سیکرٹری عنصر گجراور سنئیرز رہنماؤں نے استقبال کیا تھا.
مشاہد اللہ خان کو 2015 میں پاکستان سینیٹ میں دوبارہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔ جنوری 2015 میں ، انھیں اس وقت کے وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی کابینہ میں شامل کیا گیا تھا اور انہیں وفاقی وزیر کے عہدے کے ساتھ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔ تاہم انہوں نے پورٹ فولیو کو قبول نہیں کیا۔ انہیں موسمیاتی تبدیلی کا وزیر بنا دیا گیا تھا۔2017 میں ، شاہد خاقان عباسی کے وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونے کے بعد ، انہیں عباسی کی وفاقی کابینہ میں شامل کیا گیا اور دوسری بار موسمیاتی تبدیلی کا وزیر مقرر کیا گیا۔ 31 مئی 2018 کو اپنی میعاد ختم ہونے پر قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد ، مشاہد اللہ خان نے موسمیاتی تبدیلی کے وفاقی وزیر کے عہدے پر فائز ہونا چھوڑ دیاتھا۔ وہ فروری 2021 میں اپنی وفات تک مارچ 2009 سے سینیٹ آف پاکستان کے ممبر رہے تھے۔ ان کی علالت کے سبب وہ طویل عرصہ سے بستر پر تھے۔
مشاہد اللہ خان وفات کی خبرنے جاپان میں اپنے پیار کرنے واے دلوں کو ویران کر دیا. مشاہد اللہ خان کا اخلاق کا منظر کبھی دیکھنا ہو تو جاپان میں دیکھ سکتے ہیں.انہوں سے پیار کرنے واے پورے جاپان میں آج تک ہر مسجد اور جگہ پر دعا کروا رہے ہیں. پاکستان مسلم لیگ (ن) جاپان کے صدر ملک نور اعوان اور پاکستان مسلم لیگ (ن) جاپان کے سنئیر نائب صدر ملک یونس،پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ جاپان کے صدر علی افضل کلیار،ملک ارشد ، پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ جاپان کے سیکرٹری انفارمیشن یوسف مغل، پاکستان مسلم لیگ (ن) جاپان کےایڈ یشنل جنرل سیکرٹری عنصر گجر، پاکستان مسلم لیگ (ن) ٹوکیو جاپان کے صدر شیخ زوالفقار اور سنئیرز رہنماؤں نے مشاہد اللہ خان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا.اور انہوں کے لئے دعائے مغفرت کروائی. مشاہد اللہ خان 18 فروری 2021 ء کو 68 سال کی عمر میں ا سلام آباد پاکستان میں انتقال کر گئےتھے۔
ملتان ریلوے کی نجکاری ملک سے غداری کے مترادف ہے
ملتان ریلوے کی نجکاری ملک سے غداری کے مترادف ہے ، پاکستان ریلوے منی پاکستان ہے ، وحدت کی علامت اور چاروں صوبوں کی زنجیر ہے ، ریلوے لاکھوں خاندانوں…










































