آخر منگل اور بدھ کو ہی گوشت کا ناغہ کیوں ہوتا ہے؟
منگل اور بدھ کو خون یا صدقے کا دن بھی کہا جاتا ہے
لاہور(عمارہ خان)پاکستان میں ہفتے کے دو روز منگل اوربدھ کو مٹن اور بیف یعنی چھوٹے اور بڑے گوشت کا ناغہ ہوتا ہے۔
لاہور 24 نیوز کی ٹیم نے جب اس کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی تو کئی وجوہات سامنے آئیں۔قصابوں کا کہنا تھا کہ منگل بدھ کا ناغہ انتظامی بنیادوں پر کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ رسد اور طلب میں توازن رکھنے کے لیے بھی منگل اور بدھ کا ناغہ کیا جاتا ہے۔اس ناغے کا کسی بھی کہانی یا تعصب سے کوئی تعلق نہیں اور یہ کہنا کی اس ناغے کا تعلق دنیا میں ہونے والے پہلے قتل یاصدقے کے دن ہونے کا بھی کوئی تعلق نہیں۔