قومی امن کمیٹی پاکستان کے جانب سے قومی یکجہتی کانفرنس کا انعقاد وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر پیر قبلہ نور الحق قادری کی خصوصی شرکت لاہور(عمارہ خان)تفصیلات کے مطابق قومی امن کمیٹی پاکستان کی جانب سےقومی یکجہتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت صوبائی وزیر انسانی حقوق و بین المذاہب ہم آہنگی پنجاب اعجاز عالم آگسٹین نے کی جبکہ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نو الحق کاظمی صاحب نے خصوصی شرکت کی۔علماء کرام, مشائخ عظام, پروفیسر ز تاجروں اور طالبعلموں کی ایک کثیر تعداد نےشرکت کی۔ مولانا شکیل الرحمان ناصر, حافظ کاظم رضا نقوی, علامہ زبیر احمد ورک, علامہ رضا محمد شاہ سیفی, ڈاکٹر پیر بدر منیر سیفی, علامہ اسد عباس نقوی, علامہ حسن رضا ہمدانی نے پر مغز تقاریر کیں۔ نورالحق قادری صاحب کا کہنا تھا کہ ملک و قوم کی خاطر تمام مکاتب فکر کو مل جل کر جدوجہد کرنا ہوگی جبکہ اعجاز عالم آگسٹن کا کہنا تھا کہ بین المذاہب پر پہلے بھی کام ہو رہا تھا لیکن ہم نے اسے صحیح سمت دی۔ تقریب کے آخر میں امن ایوارڈز بھی تقسیم کیے گئے۔
ملتان ریلوے کی نجکاری ملک سے غداری کے مترادف ہے
ملتان ریلوے کی نجکاری ملک سے غداری کے مترادف ہے ، پاکستان ریلوے منی پاکستان ہے ، وحدت کی علامت اور چاروں صوبوں کی زنجیر ہے ، ریلوے لاکھوں خاندانوں…









































