
کراچی: سندھ میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض سامنے آگیا جس کے بعد صوبے میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 ہوگ
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق 52 سال کے شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور متاثرہ شخص 2 روز قبل اسلام آباد سے کراچی پہنچا تھا۔
محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ کورونا وائرس کے 13 مریض آئسولیشن وارڈز میں زیر علاج ہیں جب کہ 2 مریض صحتیاب ہوکر ڈسچارج کیے جاچکے ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے نئے کیس کی تصدیق کے بعد ملک میں کیسز کی مجموعی تعداد 22 ہوگئی ہے جن میں سے گلگت بلتستان میں 3،کراچی سمیت سندھ میں 16، اسلام آباد میں 2 جب کہ کوئٹہ میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔
سندھ میں 30 مئی تک تعلیمی اداروں میں تعطیلات
دوسر ی جانب سندھ کابینہ نے کورونا وائرس کے پیش نظر گرمیوں کی چھٹیاں یکم مارچ تا 30 مئی تک کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ساتھ ہی میٹرک کے امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے ہیں۔