اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس، اسلام آباد میں افغان مہاجرین پر عالمی کانفرنس میں شرکت کے لیے چار روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں۔
انہوں نے اسلام آباد میں افغان مہاجرین کے وفد سے ملاقات کی۔انتونیو گوتریس سے ملاقات کرنے والے وفد میں افغانستان، یمن اور تاجکستان کے نمائندگان بھی شامل تھے۔
اس موقع پر انہوں نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان سے بھی ملاقات کی جو مہاجرین کی خیر سگالی سفیر بھی ہیں








































