کراچی :آخر فہد مصطفیٰ ہی کیوں ہدایت کار نبیل قریشی کی ہر فلم میں مرکزی کردار نبھاتے نظر آتے ہیں یہ ایک سوال ہے جو نبیل قریشی سے تقریباً ہر انٹرویو میں پوچھا جاتا ہے اور اس کے جواب میں وہ یہی کہتے ہیں کہ فہد مصطفیٰ میں وہ سب کچھ ہے جس کی وجہ سے انہیں فلم میں کاسٹ کیا جاسکتا ہے۔نبیل قریشی نے اب تک 4 فلمیں بنائی ہیں اور یہ چاروں ہی سینما گھروں میں کامیاب ثابت ہوئیں۔
اور اب ہدایت کار نے اعلان کردیا کہ ان کی نئی فلم ’’قائداعظم زندہ باد‘‘ میں بھی فہد مصطفیٰ ہی ہیرو کا مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔نبیل قریشی نے اس خبر کی تصدیق خود ایک انٹرویو میں کی۔واضح رہے کہ ’’قائداعظم زندہ باد‘‘ اگلے سال عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہوگی۔









































