
اسلام آباد:ا داکارہ و میزبان نادیہ خان کے’’مارننگ ایٹ ہوم‘‘ کاٹیزر جاری کر دیا گیا۔
نادیہ خان نے کچھ ماہ قبل دوبارہ مارننگ شو کرنے کا عندیہ دیا تھا اور اب ان کے نئے مارننگ شو کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے، وہ پاکستان ٹیلی ویژن پر’’مارننگ ایٹ ہوم‘‘ کے نام سے شو کریں گی جس کی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔